ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بی جے پی، آر ایس ایس کی لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کے باوجود بی ایس پی مضبوط:مایاوتی

بی جے پی، آر ایس ایس کی لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کے باوجود بی ایس پی مضبوط:مایاوتی

Sat, 08 Jul 2017 22:03:10  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ،8/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے ہفتہ کو کہا کہ بی ایس پی کی مشنری تحریک خاص طور اترپردیش میں پہلے کی طرح ہی کافی مضبوطی سے جڑ پکڑے ہوئے ہے لیکن بی جے پی اینڈ کمپنی اور آر ایس ایس کے لوگ صرف لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے مختلف طرح کی افواہیں پھیلانے کا کام کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس گزشتہ انتخابات کے ساتھ ساتھ اپنے نسل پرستانہ، فرقہ وارانہ اور پرتشدد سیاسی ایجنڈے کو لاگو کرنے میں آج کل سرکاری فنڈ، سہولیات اور طاقت کا بھی کھل کر استعمال کر رہا ہے اور اس ترتیب میں خاص طور پر بی ایس پی کو نشانہ بنانے کا کام کیا جا رہا ہے۔بی ایس پی سپریمو نے آج پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ ملاقات کے بعد جاری بیان میں کہا کہ ہر سطح پر لوگ پارٹی کی تحریک کے ساتھ کافی مضبوطی سے کھڑے ہیں اور قیادت کے ساتھ شانہ بہ شانہ عزت نفس اور خود داری کی تحریک کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے قول ’اقتدار کی ماسٹر چابیاں حاصل کرکے اپنی حفاظت خودکرو‘کے تئیں تن، من، دھن سے کام کرتے رہنے کے لی یہ پرعزم اور بیتاب بھی ہیں، ان کے اس جوش و جذبے میں ذرہ برابر بھی کمی نہیں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اینڈ کمپنی اور آر ایس ایس وغیرہ کے لوگ بی ایس پی کو ہی اصل خطرہ اور چیلنج سمجھتے ہیں، جیسا کہ وہ پہلے ڈاکٹر امبیڈکر کو اپنے راستے کی رکاوٹ مانتے تھے اور ایسے سخت نسل پرست عناصر کے مرکز اور ریاستوں کے اقتدار میں آ جانے پر ملک کی  عوام کے سامنے بھی یہ واضح ہوتا جا رہا ہے کہ ان کی پالیسی اور پروگرام ملک اور معاشرے کو جوڑنے والے نہیں، بلکہ ملک کو توڑنے والے ہیں۔اسی کا نتیجہ ہے کہ آج پورے ملک میں نشانہ بناکر نسل پرست اور فرقہ وارانہ تشدد، کشیدگی اور قتل کا ایک خطرناک ماحول ہر طرف پیدا کر دیا گیا ہے۔
 


Share: